قومی احتساب بیورو (نیب) انٹیلی جنس ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے جعلی چیئرمین نیب کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
نیب لاہور کے مطابق ملزمان سادہ لوح شہریوں کو نیب کے سینئر افسر کے نام پر بلیک میل کرتے تھے۔ ملزمان اویس ظہور اور عامر ظہور شہریوں کو ڈرا دھمکا کر کیش وصول کرتے رہے۔
ملزمان کیخلاف شکایات موصول ہونے پر انٹیلی جنس ونگ کیجانب سے کارروائی کی گئی، ملزمان سگے بھائی نکلے جو باقاعدہ منصوبہ بندی سے ٹارگٹ کو حراساں کرتے اور پیسے بٹورتے۔
اعلامیے کے مطابق ملزمان کو گرفتاری کے بعد مزید تحقیقات کیلئے تھانہ چونگ پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔