مودی کے بھارت میں مسلمانوں کا جینا محال ہوگیا۔بھارت میں آئے روز مسلمانوں پر بدترین تشدد کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں عید میلادالنبی منانے پر ہندو برہم ہوگئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انتہاپسندوں کے گروپ کی جانب سے عیدمیلاد النبی ﷺ کے لیے کی گئی سجاوٹ پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا جس پر ہندؤوں کے جتھے نے مسلمانوں پرحملہ کردیا،خواتین کو بدترین تشددکا نشانہ بنا ڈالا۔
Muslim women were severely attacked by Hindu youths in Indore, Madhya Pradesh, for decorating the street for Eid-e-Milad Un Nabi ﷺ. pic.twitter.com/U1ObbYhRU9
— Meer Faisal (@meerfaisal01) September 26, 2023
مسلمانوں نے گلی کو برقی قمقموں سے سجایا تھا۔جس کی وجہ سے انتہاپسندوں نے خواتین کوماراپیٹا۔اور سجاوٹ کو زبردستی ہٹانے کی کوشش کی۔
پولیس حکام کچھ دیر بعد جائے وقوعہ پر پہنچی اور اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقیات کررہے ہیں