تئیس مارچ کی پریڈ میں ملٹری پولیس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ملٹری پولیس کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے قائد اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا تھا۔
ملٹری پولیس کے میجر محمد قاسم نے یوم پاکستان پریڈ میں ایم پی کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ملٹری پولیس انتہائی پروفیشنل اور کے جوان صلاحیتوں سے بھرپور ہیں۔
غیرملکی مہمانوں کی آمدورفت اور اہم ایونٹس کی نگرانی ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں، انہیں سب سے زیادہ یوم پاکستان کی پریڈ کا انتظار رہتا ہے۔ ملٹری پولیس وزیراعظم پاکستان کو پریڈ گراؤنڈ لاتی ہے۔
حوالدار ظفر نے کہا میری اور میری ٹیم کے لئے بہت اعزاز کی بات ہے کہ ہم وزیراعظم کو وینیو میں لاتے ہیں، حوالدار مزمل کہتے ہیں جب ہم پریڈ وینیو میں داخل ہوتے ہیں تو عوام میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے۔