وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کی بانی تحریک انصاف کے ساتھ تیس منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔ جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بغیر پروٹوکول آئے اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔