وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت کا کام پالیسی بنانا ہے اداروں کا بزنس چلانا نہیں ہے۔ اداروں کو چلانے کے لئے نجی شعبے کو آگے آنا ہو گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرخزانہ نے کہا کہ نفاذ اور اطلاق ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے، ارادے پختہ ہوں گے تو سب کچھ ہو سکتا ہے، سب سے پہلے پی آئی اے کی نجکاری کو حتمی شکل دی جائے گی۔
وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں کا فیصلہ سب نے دیکھ لیا، اب ادھر ہی ہیں اور اسی ملک میں رہیں گے۔