سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بے حیائی اور بے شرمی کی سیاست ہم نے ہمیشہ کی ہےیہ حکومت دوسال تک چلیگی بعد میں پیپلزپارٹی ہی نظر آئیگی۔
کراچی میں صوبائی الیکشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ایک دوسال ہی ساتھ رہتے نظرآتے ہیں، حکومت کی مدت پوری نہ ہوتے دیکھ کرعام انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاند پر حکومت بنائے، بانی پی ٹی آئی سے گزارش ہے کہ وہ مولا جٹ کی سیاست چھوڑے۔ وزیراعلیٰ خبیرپختونخواکی آئینی مدت پوری ہوتےنہیں دیکھ رہا، علی امین گنڈاپور کےلیے پریشانیوں کا وقت 9مئی کے بعد شروع ہوجائیگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزادامیدوارکی حیثیت سے سینیٹ کا انتخاب لڑرہا ہوِں، کم عمری میں ایک ہی ٹکٹ پر3عہدے ملے۔ سینیٹر کے عہدے سے خود مستعفی ہواہوں۔