ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کہتی ہیں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے اعلیٰ سطح وفد کے دورہ پاکستان کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کا کوئی عہدیدار اس وقت پاکستان کا دورہ کر رہا ہے اور نہ ہی مستقبل قریب میں کسی پالیسی بات چیت کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے فروری دو ہزار تئیس میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دی گئی تھی۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اس وقت آئی اے ای اے کے اعلیٰ سطح وفد کے دورہ پاکستان کےحوالے سے تمام خبریں جعلی ہیں۔