بھارت کی مرکزی حکومت نے عام انتخابات سے قبل اہم فیصلہ لیتے ہوئے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر دو روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔
وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 15 مارچ کی صبح 6 بجے سے کردیا جائے گا۔
دوسری جانب بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کے حملوں کے درمیان بحیرہ احمر سے دور جانے والے بحری جہازوں کی ایندھن کی بڑھتی ہوئی ضروریات کی وجہ سے عالمی تیل کی طلب توقع سے زیادہ بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔