عازمین حج کیلئےخوشخبری،حج پالیسی دوہزارچوبیس نو ماہ پہلے ہی تیار کرلی گئی۔
وزیرمذہبی امورکہتے ہیں وفاقی کابینہ سے پالیسی کی منظوری دس روزمیں لےلی جائیگی۔گزشتہ برس حج پالیسی میں تاخیرسےکئی مسائل پیش آئے۔
نگران وفاقی وزیرمذہبی امورانیق احمد کا کہنا ہے کہ حج پالیسی میں 40 روزکےحج سمیت کم مدت کا حج بھی شامل ہوگا۔اب پاکستانی حاجی گم نہیں ہوں گے۔عازمین حج کو مخصوص رنگ اور ڈیزائن کے2 سوٹ کیس دیےجائیں گے۔
وفاقی وزیرکامزیدکہنا تھا کہ سوٹ کیس پر کیو آرکوڈکی صورت میں عازمین حج کے کوائف موجود ہوں گے۔ سوٹ کیس پرنام،پاسپورٹ نمبر،رہائشگاہ،مکتب نمبر سمیت دیگرمعلومات ہوں گی۔
انیق احمد نے مزیدکہا کہ عازمین حج اب ہر وقت پاکستان میں اہل خانہ سے رابطے میں رہ سکیں گے۔عازمین کو پہلی مرتبہ خصوصی موبائل پیکچ دیا جائے گا،سعودی عرب کی موبائل فون کمپنی سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔
وزیر مذہبی امور نےکہا پاکستانی عازمین رومنگ کے بغیر ہی موبائل فون پر آڈیو، ویڈیوکال کر سکیں گے،4 ہزار روپے کے موبائل پیکچ سے پاکستان لامحدود بات ہوسکےگی۔