پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کردی گئی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔
عمر ایوب خان اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں کارروائی نہ ہوسکی۔ عمرایوب کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔ عمرایوب کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔
جوڈیشل کمپلیکس آمد پر صحافیوں نے عمر ایوب سے سوال کیا کہ سنا ہے کور کمیٹی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے؟ عمر ایوب نے جواب دیا کہ میں کل خود اجلاس میں موجود تھا،اس طرح کا کوئی معاملہ نہیں ہوا۔