وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس 9 مارچ کو کیے گئے ٹوئٹ کے حوالے سے جاری کیا گیا۔ شیر افضل کو 18 مارچ کو ایف آئی اے سائبرکرائم میں طلب کیا گیا۔
ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے ٹوئٹر ہینڈل سے 9 مارچ کو ایک ٹوئٹ کیا گیا جس کی انکوائری کیلئے 18 مارچ کو صبح 10 بجے شواہد کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہوں۔
رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک نے پی ٹی آئی رہنما شیرافضل کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔