جھنگ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تیس ہزار کلو سے زائد ناقص اور غیر معیاری بیسن قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔
جھنگ کے علاقہ مائی ہیر اسٹیڈیم میں رمضان نگہبان پیکج عوام کو تقسیم کرنے کے لیے پیکنگ کا عمل جاری تھا،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم موقع پر پہنچی کوالٹی چیک کی گئی تو تیس ہزار سے زائد ناقص اور غیرعیاری بیسن تھیلوں میں پیکنگ کیا جارہا تھا۔
جس پر تمام بیسن کے تھیلے قبضہ میں لے لیے گئے اور ٹھیکدار کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی اس موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بھی موقع پر موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔