وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کی ترقی کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس دوران ملکی معیشت کی ترقی کیلئے آئندہ پانچ سال کا معاشی روڈمیپ پیش کیا گیا، مہنگائی میں کمی، غربت کی تخفیف اور روزگار کی فراہمی کو روڈمیپ کا حصہ بنایا گیاہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کے مختلف شعبوں کے تمام سٹیک ہولڈرز سے اس پلان پرعملدرآمد کیلئےمشاورت کی جائے، وقت ضائع کئےبغیرملکی معیشت کےاستحکام وترقی کیلئےمنصوبوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،
ان منصوبوں کے حوالے سے عملدرآمد کا شیڈول بنا کر پیش کیا جائے،چھوٹے و بڑے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی کی استعداد میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں،حکومتی اخراجات کو کم کریں گے، غریب عوام کے پیسے کو مزید ضائع نہیں ہونے دونگا،آئندہ 5 برس میں ملکی معیشت کو استحکام دے کر اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے،ڈیجٹلائیزیشن اور جدت سے محصولات بڑھائیں گے، زرعی شعبے میں بھی جدت سے فی ایکٹر پیداوار بڑھائیں گے،نقصان میں چلنے والے حکومتی اداروں کی ترجیحی بنیادوں پر نجکاری کی جائے گی۔
وزیرِ اعظم نے مجوزہ اقدامات پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے ۔