صدرمملکت آصف زرداری نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ وزیراعظم اوروزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکی ملاقات احسن شروعات ہے،یہی وقت ہےکہ ہم پاکستان کودرپیش اختلافات دور کرنے کا سوچیں، میں ہمیشہ پاکستان کواولین ترجیح دینےکاحامی رہاہوں،وقت آگیاہےکہ ہم لوگوں کوامیددلائیں کہ جمہوری عمل کام کرسکتاہے۔