پاک فوج کے زیر نگرانی پسنی،بلوچستان میں 7 سے 11 مارچ کو شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔
اس مہم کےدوران علاقےکو 7 حصوں میں تقسیم کیا گیا اور5000 پودےمختلف سرکاری عمارتوں،سکولوں،کالجوں اورہسپتالوں میں لگائے گئے، اس مہم میں پاک فوج، سول انتظامیہ اور طلباء نےحصہ لیا،شجرکاری مہم میں کیکر، بیر، شیشم، شریں اور نیم کے پودے لگائے گئے۔
سرسبز پاکستان مہم کی آگاہی کے لئے جرگے کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں لوگوں کو شجر کاری کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا،زراعت کے فروغ کے لئے پاک فوج کی جانب سے کسانوں کو اعلی نسل کے بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات فراہم کی گئیں۔
پاک فوج کےتعاون سے 500 ایکڑ اراضی کو زراعی اراضی میں شامل کیا جائے گا۔کسانوں کی جانب سے پاک فوج کے ان اقدامات کو سراہا گیا