وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم ہاوس میں شہبازشریف سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے خیبر پختون خوا کے نئے چیف سیکریٹری کا مطالبہ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف سے شہباب علی شاہ کو بطور چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ۔ شہبازشریف سے ہونے والی ملاقات میں علی امین گنڈا پور نے دوسرے صوبوں کی طرح کے پی کے کو بھی فنڈز دینے اور صوبے کے واجبات کلیئر کرنے کا مطالبہ کیا ۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے اور شہبازشریف کے درمیان ہونے والے یہ ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے ، علی امین گنڈا پور تحریک انصاف کے سینئر رہنما ہیں جو آزاد اراکین کی حمایت سے وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ منتخب ہوئے ہیں ۔
اس سے قبل وہ شہبازشریف کو وزیراعظم قبول کرنے سے متعدد مقامات پر انکار بھی کر چکے ہیں ۔