ترک صدر رجب طیب اردوان ایک مرتبہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف بول پڑے۔
ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب طیب اردوان نےفلسطینیوں کی نسل کُشی پر اپنے بیان میں کہا ہم سب شہید فلسطینی بچوں کے قرض دار ہیں،یہ قرض آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سےہی ادا ہو سکتا ہے۔
طیب اردوان نے مزید کہا کوئی ہمیں قاتل کو قاتل کہنے سے نہیں روک سکتا۔اسرائیل نسل کشی چھپانے کے بجائے شہید فلسطینی بچوں کا جواب دے۔ترکی غزہ میں رمضان کے دوران غزہ میں امدادی سامان پہنچانے کیلئے کوشش کرتا رہے گا۔