لاہورہائیکورٹ میں آنکھوں کےغیر معیاری انجکشن بنانے والوں کیخلاف کاروائی کیلیے دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
جسٹس اسجد جاوید گھرال،سید فرقان کی درخواست پر سماعت کرینگے۔درخواست میں نگران پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ غیر معیاری انجکشن لگانے سے کئی افراد بینائی سے محروم ہوئے ہیں۔استدعا کی گئی کہ عدالت غیر معیاری انجکشن کے استعمال روکنے اورذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا حکم دے ۔