لاس اینجلس میں ہونے والی آسکرز ایوارڈزکی تقریب کے دوران انسانیت کی جیت گئی۔ جہاں ہالی ووڈ کے ستاروں نے فلسطین کے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کردی ۔ کئی ستاروں نے احتجاجاً سینے پر سرخ بیجز لگاکر تقریب میں شرکت کی اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا ۔
برطانوی ہدایت کار جوناتھن گلیزر نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اسرائیل کو غاصب قرار دیا۔مارک رفیلو نے تقریب میں جانے سے قبل کہا ۔فلسطین کے حق میں احتجاج نےآسکربند کردئیے۔انسانیت جیت گئی۔
بلی ایلش ۔ فنیئس اور مارک رفیلو سمیت کئی ستارے سرخ ہاتھ اور سیاہ دل والی لیبل پن پہنے دکھائی دیئے ، جوکہ غزہ جنگ بندی کی جانب اشارہ تھا۔
دوسری جانب ہال کے باہرفلسطینی پرچم اٹھائے احتجاج کیا گیا،کئی شہریوں نے کارڈزبھی اٹھا رکھےتھے۔جن پرلکھا تھا نسل کشی کے دوران کوئی آسکر نہیں ۔اس دوران سکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔