نئےوفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےعہدےکاچارج سنبھال لیا۔وزارت خزانہ آمدپروفاقی سیکریٹری اورسینئرافسران نےوزیرخزانہ کااستقبال کیا۔
محمد اورنگزیب کی صدارت میں وزارت خزانہ میں تعارفی اجلاس بھی ہوا، جس میں وزیرخزانہ کوملک کی مجموعی معاشی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔
وزیر خزانہ کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کیساتھ جاری قرض پروگرام اورمعاشی اصلاحات میں پیشرفت سےآگاہ کیاگیا۔
یاد رہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نےآج ہی بطوروفاقی وزیرحلف اٹھایا تھا، اور ان کو وزارت خزانہ کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔