وزیراعظم نے کرپٹ عناصر کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس چوری اوراس گھنائونے کام میں مدد کرنے والے افسران نہیں بچیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا تعارفی اجلاس ہوا ۔ جس میںملکی حالات سدھارنے کے لئے مل کر چلنے پر اتحادی جماعتوں کی تعریف کی جبکہ وزرا کو فرداً فرداً ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں گفتگو کے دوران وزیر اعظم شہبازشریف نے کرپٹ عناصر کو سخت پیغام دیتے ہوئےکہا کہ مہنگائی پر قابو پانا اور رمضان المبارک میں گراں فروشی کو روکنا اپنی اولین ترجیح قرار دیا ۔
وزیر اعظم نے اجلاس میں وزرا کو کفایت شعاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس چوری اوراس گھنائونے کام میں مدد کرنے والے افسران نہیں بچیں گے،سرکاری اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے،ٹیکس میں اضافہ نہیں بلکہ ٹیکس بیس میں اضافہ کریں گے۔