رمضان کا چاند نظر آنے کے بعدملک بھر کی مساجد اور دیگر مقامات پر پہلی تراویح کا اہتمام کیا جارہاہے۔
تفصیلات کے مطابق نماز ترویح کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں اور ایس ایچ اوز کو علاقے کی مساجد میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں ۔آئی جی سندھ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھرمیں پولیس گشت اورانٹیلی جنس کوبڑھایاجائے،پولیس کمانڈوزکوخصوصی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں،رمضان کےدوران ٹریفک کوبلاتعطل رواں دواں رکھاجائے۔
لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں پہلے رمضان المبارک کے لیئے نماز تراویح ادا کی جا رہی ہے ۔