جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اور دوستی شک و شبہ سے بالا تر ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہم سعودی بادشاہ، ان کے خاندان اور پوری سعودی عوام کو مبارک باد دیتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت حکومت کی سطح کے معاملات ہیں ، ہماری حکومت سعودی ولی عہد کو پاکستان آنے کی دعوت دے گی تو ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ روز اول سے تاریخی اور اعتماد سے بھرپور دوستی اور تعلقات ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب تعلقات میں بہت ہی سنجیدہ ہیں اور دونوں برادر اسلامی ممالک ایک دوسرے کو مستفید کرنے میں ہمیشہ آمادہ رہتے ہیں۔