پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل ) کے سیزن 9 کے دوران لاہور قلندرز کے آلراؤنڈر سکندر رضا کو امپائر کے فیصلے پر ناراضگی ظاہر کرنا مہنگا پڑ گیا۔
لاہور قلندرز کے آل راونڈر سکندر رضا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عاٸد کردیا گیا ہے، انہوں نے کوٸٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں امپاٸر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
لازمی پڑھیں۔ معروف آلراؤنڈر کا سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ
سکندر رضا پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عاٸد کیا گیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ محمد عامر تماشائی کی جانب سے فکسر کہنے پر غصہ کر گئے
یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلر نسیم شاہ پر بھی ضابطہ اخلاق کی لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پرمیچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔