بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آلراؤنڈر یوسف پٹھان نے بھی سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ہندوستانی کرکٹر یوسف پٹھان برہام پور سے ترنمول کانگریس ( ٹی ایم سی ) کے امیدوار کے طور پر آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیں گے۔
پارٹی رہمنا ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کی تمام 42 نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جن میں یوسف پٹھان کا نام بھی شامل تھا۔
یوسف پٹھان کے بھائی عرفان پٹھان نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں اپنے بھائی کو مبارکباد دی اور ان کے سیاسی سفر میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات مختلف مراحل میں اپریل اور مئی میں ہوں گے جس کا باقاعدہ اعلان رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ یوسف پٹھان نے 57 ون ڈے میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی اور 27 کی ایوریج سے 810 رنز بنائے جبکہ انہوں نے 22 ٹی 20 انٹرنیشنل مچیز بھی کھیلے جن میں انہوں نے 236 رنز بنائے۔