سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیاہے ، پہلا روزہ کل ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیاہے ، کل یو اے ای میں بھی پہلا روزہ ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہو گا ، جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ، ماہرین فلکیات کا کہناہے کہ چاند نظر آنے کیلئے اس کی عمر کم سے کم 19 گھنٹے ہونے چاہیے لیکن چاند کی عمر کل شام غروب آفتاب کے وقت 28 گھنٹے ہو گی جس کے باعث نظر آنے کے امکانات قوی ہیں ۔