وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لئے مشاورت مکمل کرلی۔ ابتدائی طور پر کابینہ کا حجم چھوٹا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وفاقی کابینہ کیلئےناموں کا اعلان آج شام تک کردیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر کابینہ میں 12 سے 14 وزراء شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ، خارجہ، توانائی،منصوبہ بندی اور داخلہ کے قلمدان سونپے جائیں گے۔
ابتدائی مرحلے میں اطلاعات، نجکاری اور دیگر اہم وزراء بھی مقرر ہوں گے۔ وفاقی وزراء کو اضافی چارج بھی دیئے جائیں گے۔ نئی وفاقی کابینہ کے ارکان سے نومنتخب صدر آصف علی زرداری حلف لیں گے۔
اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، عطااللہ تارڑ، محمد اورنگزیب اور شمشاد اختر کو کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔