رمضان المبارک کے موقع پر سستے رمضان بازار بھی مہنگائی بانٹنے لگے۔
رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل سستے بازار بھی سستے نا رہے اور شہریوں کو ان سستے بازاروں سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔
خریدار کہتے ہیں پانچ روز قبل ایک سو بیس روپے میں ملنے والا پیاز اب تین سو روپے کے قریب میسر ہے جبکہ 80 روپے کلو میں ملنے والا ٹماٹر 180 روپے کلو ہوگیا ہے۔
علاوہ ازیں 60 روپے کلو ملنے والا لیموں 200 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔
شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اشیاء کے نرخ کنٹرول کرنے کی اپیل کی ہے۔