افغانستان کی عبوری طالبان حکومت کی جانب سے مختلف شہروں اور حساس مقامات پرخفیہ کیمروں کی تنصیب کیلئے چینی کمپنی ہواوے سے بات چیت بے نتیجے ختم ہوگئی۔
رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان کی عبوری طالبان حکومت کی جانب سے انخلا سے قبل امریکی فوج کی جانب سے بنائے گئے منصوبے کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں سکیورٹی کی بحالی اور داعش کی نگرانی کیلئے بڑے پیمانے پر کیمرے نصب کرنا چاہتی ہے۔
افغان طالبان حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ اس منصوبے کیلئے موبائل اور سکیورٹی آلات بنانے والی مشہور چینی کمپنی ہواوے سے بات چیت کی گئی، جو کہ بے نتیجہ رہی۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے اس امرکی تصدیق کرتے ہوئےانکشاف کیا کہ عبوری حکومت متعدد شہروں میں بڑے پیمانے پر حساس مقامات پر کیمروں کی نگرانی کا نیٹ ورک قائم کر رہی ہے، اور دارالحکومت کابل میں خفیہ کیمروں کی بڑی تعداد نصب کی جا چکی ہے۔
عبدالمتین قانی نے وضاحت کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ ماہ میں چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ معمول کی بات چیت کی گئی، جوبے نتیجہ رہی۔