سانحہ 9 مئی میں ملوث خواتین کوکوٹ لکھپت جیل لاہورسےرہائی ملنے پر دوبارہ گرفتارکر لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہونے والی خواتین کو دوبارہ گرفتار کیا گیا،پولیس کی نفری خواتین کولے کرروانہ ہوگئی ہے۔
رہائی پانے والی خواتین میں صنم جاوید، افشاں طارق، آشمیہ شجاع اورشاہ بانو شامل تھیں۔
خیال رہے کہ عدالت کی جانب سےچند روز قبل خواتین کی رہائی کاحکم دیاگیاتھا۔ آج روبکارجمع ہونے پرکوٹ لکھپت جیل رہائی ملی تھی۔
گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے 28 ملزمان کے اشتہار جاری کئے تھے۔ایڈمن جج عنبر گل کی عدالت نے ملزم اعجاز اسلم، مطیع اللہ، سدرہ گیلانی سمیت 28 ملزمان کے اشتہار جاری کرتے ہوئے سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی تھی۔
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی القادر ٹرسٹ کیس میں زینجرر کی معاونت سےنیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور کارکنوں کی جانب سے ملک بھر میں جلائو گھیرائو شروع کر دیا گیاتھا۔
اس دوران پی آئی رہنما ئوں اور کارکنوں نے ملک بھر میں عسکری اور سول املاک کو شدید نقصان پہنچا یا تھا،لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں نےجناح ہائوس میں گھس کر املاک کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔
واضح رہے کہ نومئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے،اور بعض افراد کے کیس ٹرائل کیلئے فوجی عدالتوں کو بھیجے جا چکے ہیں۔