رمضان المبارک کےدوران وفاقی حکومت کے زیرانتظام سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کردیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق ہفتہ کے 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے 3 بجے تک ہوں گے جبکہ ہفتہ کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 11 مارچ کو نظر آنے اور 12 مارچ بروز منگل پہلا روزہ ہونے کا قوی امکان ہے۔