رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 11 مارچ بروز پیر کو پشاور میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے ،اجلاس میں ماہ رمضان المبارک میں چاندکی رؤیت کافیصلہ اوراعلان کیاجائےگا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اہلیان پاکستان ماہ رمضان المبارک کا چانددیکھنےکا اہتمام کریں۔