ایف آئی اے امیگریشن نےکراچی ائرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئےبیرون ملک سےآنےوالےمسافرکوگرفتارکرلیا گیا۔
ملزم عراق سےپاکستان پہنچا تھا ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم پاکستانی پاسپورٹ پرایران گیا تھا،ملزم حشمت علی نے ایران میں موجود ایجنٹ سے عراق کا جعلی ویزا حاصل کیا اورایجنٹ کی معاونت سےغیرقانونی طریقے سے بارڈر پار کراتے ہوئے عراق داخل ہوا ملزم کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے،ملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اورمزید قانونی کاروائی کےلئےاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔