حکومتی اتحاد نے سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا اور وہ سینیٹ میں حکومتی اتحاد کے امیدوار ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر بننے کے بعد محسن نقوی کو وفاق میں اہم زمہ داری دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔
یاد رہے کہ محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رانا محمودالحسن پی پی کے پنجاب سے سینیٹر کے امیدوار ہوں گے۔