ایف آئی اے لاہور زون نے کرنسی کی خریدو فروخت اورہنڈی حوالہ کے کاروبار میں ملوث دو ملزم گرفتار کرلئے۔
رپورٹس کے مطابق لاہورایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی حوالے کےغیرقانونی کاروبار کے خلاف روک تھام کیلئے چھاپہ مارا جس ے نتیجے میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
کارپوریٹ کرائم سرکل لاہورکے نسبت روڈ گوالمنڈی کےعلاقوں میں چھاپےسے ایف آئی اے لاہور زون نےکرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث ملزمان حمزاللہ اور ایازاللہ گرفتار کیا۔
ایف آئی اےحکام کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان سے ملکی کرنسی2 کروڑاٹھارہ لاکھ روپے پاکستانی برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان مختلف پارٹیوں سے بھاری رقوم وصول کرکے بذریعہ ہنڈی حوالہ کا کارروبارکرتے تھے۔