وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان و قائدین ، سینیٹرز اور منتخب اراکین اسمبلی نے شرکت کی ، دوران اجلاس شہبازشریف نے ملکی مشکلات اور مسائل کا ذکر کیا اور صدارتی الیکشن کے انعقاد کے موقع پر ارکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
عشائیے میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے صدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری کو ووٹ دینا ہے، ہم نے مل جل کر ملک کی تقدیر بدلنی ہے، معیشت مشکلات کا شکارہے،سب ملکرحصہ ڈالیں گےتوبحران ختم ہوگا،ہمیں مینڈیٹ ملا ہے تو اس کامطلب نہیں کہ ہاتھ کھینچ لیں،ہمیں ملکراس کشتی کوپارلگاناہے،قوم کی حالت بدلنے کیلئےایک ہوناہوگا،ہمیں ملکراس کشتی کوپارلگاناہے۔
وزیراعظم کا کہناتھا کہ پی آئی اے کا قرضہ825روپےتک پہنچ گیا ہے،بجلی اورگیس کاگردشی قرضہ5کھرب روپےتک ہوگیا، ہمارے لئے ہمالیہ نما اور ہوش ربا چیلنجز ہیں،ملک اورقوم کی ملکرتقدیربدلیں گے،ہمیں عوامی مینڈیٹ کااحترام کرناہوگا،عوام نے سیاسی جماعتوں کومینڈیٹ دیاہے،وفاق میں ایک بار پھر اتحادی حکومت قائم ہوئی،9مارچ کواتحادیوں جماعتوں کا سورج طلوع ہو گا، کےپی کےعوام نےجس کومینڈیٹ دیا،ہم احترام کرتےہیں،ہماری وفاق اورصوبوں میں اکثریت ہے،2سے3دن میں آصف زرداری صدرمتنخب ہوجائیں گے،پاکستان کواس ڈگرپرلیکرجائیں گےجہاں سب فخرکریں گے،مشکل ہےناممکن نہیں۔