شہبازشریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے مبارکباد کے پیغام پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نیک خواہشات کا مشکور ہوں ، پاکستان اورسعودی عرب مشترکہ اقدار اور روایات رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کا کہناتھا کہ مستقبل میں دونوں ممالک کےتعلقات مزید مستحکم ہوں گے، دونوں ممالک برادرانہ تعلقات کووسعت دینےکیلئےپُرعزم ہیں۔
شہبازشریف کا کہناتھا کہ امیرقطرکی دی گئی مبارکباد پربھی مشکورہوں، قطرکےساتھ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم کرنےکےخواہشمند ہیں، قطرکےساتھ مثالی دوستی کومزید مضبوط کرنا چاہتےہیں۔
وزیراعطم شہبازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کی جانب سے مبارک باد کے پیغام پر بھی شکریہ ادا کیا ۔