پاکستان اور یورپی یونین کے سیاسی مذاکرات کا اسلام آباد میں نواں دور ہوا، جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق پاکستان اوریورپی یونین کے مابین اسٹریٹیجک انگیجمنٹ پلان ، تجارت،سلامتی، موسمیاتی تبدیلی اوراہم علاقائی وعالمی امورپرغور کیا گیا
فریقین نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کومزید وسعت دینے کیلئے اقدامات جاری رکھنے پراتفاق کیا ۔سیکرٹری خارجہ نے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔