پاکستان تحریک انصاف نے حالیہ انٹراپارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانےکافیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی رہنماءکل الیکشن کمیشن میں انٹراپارٹی انتخابات کےنتائج جمع کرائیں گے، چیئرمین،سیکرٹری جنرل اورصوبائی صدورسمیت مرکزوصوبوں کےنتائج جمع کرائےجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :۔بیرسٹر گوہر چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی منتخب
الیکشن کمیشن کو تفصیلات میں بتایا جائے گا کہ پی ٹی آئی کےانٹراپارٹی انتخابات 3مارچ کومنعقد کیے گئے،اور4مارچ کو نتائج کااعلان کیا گیا ، جن میں بیرسٹر گوہرعلی خان چیئرمین اورعمرایوب سیکریٹری جنرل منتخب ہوئےتھے۔
یہ بھی پڑھیں :۔پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کی تاریخ اور شیڈول جاری
واضح رہے کہ 3 مارچ 2024 کوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا تھا کہ بیرسٹر گوہر علی خان پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کیلئے 3 امیدواروں کی درخواست قبول کی تھی تاہم اشرف جبار،اور اسلم صاحب پارٹی مفاد کےلیے دستبردار ہوئے اور بیرسٹر گوہر علی خان پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔