وزیراعظم شہبازشریف نے خیبرپختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ افراد کےلیے مالی امداد کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پشاور میں بارشوں سےمتاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی،وزیراعظم نے متاثرین سے گفتگو میں کہا کہ آٓپ کےپاس خلوص دل سے اظہار تعزیت کرنےآیا ہوں، وفاقی حکومت متاثرین کی ہرممکن مدد کرے گی۔
گورنر ہاوس پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ جن کے گھر منہدم ہوئے انہیں7لاکھ روپے دیے جائیں گے، زخمی افراد کوعلاج کیلئے5،5لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔ جاں بحق افرادکےلواحقین کوفی کس20 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔
شہبازشریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سےپاکستان زیادہ متاثرہوا، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والی آفات کیلئے تیار رہنا ہوگا، صوبائی حکومت،پی ڈی ایم اے،انتظامیہ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ فروری کوبارش کےریلےنےخیبرپختونخوامیں تباہی کی، خیبرپختونخوامیں40افراد جاں بحق ہوئے، بارشوں کے باعث آزادکشمیرمیں بھی نقصان ہوا، بارش اور سیلاب متاثرین پر اس وقت مصیبت کی گھڑی ہے۔