سمگلنگ اورمنشیات کی لعنت سے چھٹکارا پانےکیلئے پاکستان کوسٹ گارڈز دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ مصروف عمل ہے۔
اس سلسلے میں پچھلےچند روز کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز نےجیونی سے لیکر حب تک مختلف کارروائیوں کے دوران اربوں روپے مالیت کی منشیات، تیل، روزمرہ کے استعمال کی اشیاء برآمد کیں۔
پاکستان کوسٹ گارڈز نےضلع گوادر کےعلاقوں جیونی اور پسنی سےسمندر کےذریعے منشیات اور دیگر اشیاء سمگل ہونے کی خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئےمنشیات کی کھیپ اور دیگر اشیاء برآمد کرلیں۔
مختلف مقامات میں چیکنگ کے دوران 336 کلوگرام چرس، 4912 کلوگرام سپاری, 45005 کلوگرام مکس گٹکا، 1087 کاٹن سگریٹ, 5000 کلوگرام کپڑا، 375 کاٹن بیکری کی مصنوعات ضبط کر لی گئیں
49 تھیلےڈیری کی مصنوعات، 159 کارٹن اور 87 تھیلےروزمرہ استعمال کی اشیاء، 131 تھیلے ایرانی پلاسٹک، 34 کارٹن برتن، 2160 لیٹر کھانا پکانے کا تیل،اور سینکڑوں ٹن دیگر اشیاء کے ساتھ 8 کارٹن سپئر پارٹس، 49 ٹائر، 28 مختلف اقسام کی گاڑیاں، 60680 ٹن ایرانی پیٹرول اور 127108 لیٹر ایرانی ڈیزل ضبط کرلیا گیا۔