مسلم لیگ ن کی ترجیحی فہرست ختم ہوگئی،الیکشن کمیشن نے پنجاب سے قومی اسمبلی کیلئے نو خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے اضافی نام مانگ لئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہےکہ مسلم لیگ ن اضافی ترجیحی فہرست 9 مارچ تک جمع کرائے،مخصوص نشستوں پرکاغذات نامزدگی 9 مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کےمطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 20 مارچ کو آویزاں کی جائے گی،جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب عبدالحفیظ کو ریٹرننگ افسرمقررکردیا گیا