متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم ) نے اپنے ایم پی ایز کو عوامی مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے واضح پیغام دیا ہے کہ کسی صورت کرپشن برداشت نہیں کی جائےگی۔
پاکستان ہاؤس کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم ) کےکنوینر خالد مقبول صدیقی کی صدارت ا یم کیوایم رابطہ کمیٹی،اراکین اسمبلی،ٹاؤن ذمہ داران کا اہم اجلاس ہوا، جس میں تمام منتخب ایم پی ایزاورٹاؤنزذمہ داران کو بلایا گیا تھا، اجلاس میں سیدمصطفیٰ کمال اورڈاکٹرفاروق ستاربھی موجودتھے۔
ترجمان ایم کیوایم کے مطابق اجلاس میں انتخابات کےبعدسیاسی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا اورسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکےحوالے سے فیصلہ مشاورت کے بعد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں اراکین اسمبلی،ذمہ داران،کارکنان کےکیلئے ضابطہ اخلاق وضع کیاگیااور ایم پی ایزکوعوام سےرابطےمیں رہنےاورمسائل سننےکےاحکامات جاری کیے۔
کنوینر خالد مقبول صدیقی نے اراکین اسمبلی کوعوام کےمسائل حل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ اراکین اسمبلی مکمل توجہ کےساتھ مسائل کےحل
کیلئےکرداراداکریںاور حلقوں میں موجودپارٹی دفترمیں ہفتہ میں ایک دن ضرور بیٹھیں۔ جبکہ ایم پی ایزٹاؤن انچارجزسےروزانہ کی بنیادپررابطےمیں رہیں گے۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میںایم کیوایم کنوینر خالد مقبول صدیقی نےنومنتخب ایم پی ایزکوواضح پیغام دیا کہ کرپشن برداشت نہیں کی جائےگی۔