پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے بروقت ویزوں کے اجراء نہ کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کمیٹی کو احتجاج ریکارڈ کروادیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورد نے آئی سی سی کو احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہاہے کہ دنیا کی ہر کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کے لئے بھارت نے ویزہ جاری کردیا ہے پاکستان کو کیوں جاری نہیں کئے گئے۔
پی سی بی کا کہنا تھا پاکستان ٹیم پریشانی میں مبتلا ہے غیر یقینی صورتحال ہے ہمیں تمام چیزیں واضح کی جائیں۔ پاکستان ٹیم نے وارم اپ میچ کھیلنا ہے لیکن ابھی تک ویزوں کا اجراء نہیں ہوا ۔اس میں آئی سی سی ہماری مدد کیوں نہیں کررہا۔
پی سی بی نے آئی سی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کی روانگی میں ایک دن باقی ہے ابھی تک ویزے جاری نہیں ہوئے آپ نے گارنٹی دی تھی کہ تمام معاملات کی ذمہ داری آئی سی سی کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم تاحال بھارتی ویزوں کی منتظرہے اورپی سی بی پریشانی میں مبتلا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی نے پی سی بی کو جلد ویزوں کے اجراء کی یقین دہانی کروادی۔
پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ویزوں کے لئے ہائی کمیشن کو دو ہفتے قبل تمام ڈاکومنٹس جمع کروادئیے تھے۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی 26 اور 27 کی درمیانی شب میں شیڈول ہے۔