کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکارکی ناکام پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ نریندر مودی کے نوٹ بندی اور اشیا پرجی ایس ٹی کے نفاذ نے چھوٹے کاروباروں کو ختم کردیا ہے۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی نےاپنےبیان میں کہا ہےکہ مودی کی پالیسیوں کی وجہ سےہندوستان میں بنگلہ دیش،بھوٹان اورپاکستان سے زیادہ بےروزگاری ہے،پاکستان کے مقابلےبھارت میں بے روزگاری دوگنی ہے۔ہمارے پاس بنگلہ دیش اور بھوٹان سے زیادہ بےروزگار نوجوان ہیں۔
آج ملک میں گزشتہ 40 سالوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے،راہول گاندھی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مرکز انڈین ریلوے کی پالیسیاں امیر لوگوں کو ذہن میں رکھ کر بنا رہا،دوسرے طبقے کے لوگ ان سب پالیسیوں سے محروم ہیں۔