امریکا نے کہا ہے کہ وہ نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیارہے اور امریکا خوشحال اور جمہوری پاکستان دیکھنا چاہتا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ مریکا اور پاکستان کے تعلقات اعتماد پر مبنی ہیں اور یہ طویل مدتی تعلقات ہیں،ہم نئی پاکستانی حکومت کے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔
میتھیو ملرنے کہا کہ مریم نوازکی بطور وزیراعلیٰ تعینائی پاکستانی سیاست میں سنگ میل ہے،ہم پاکستان کے ساتھ مزید تعاون کے منتظر ہیں۔