پاکستان سپر لیگ کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے اسلام آباد کی جانب سے دیئے گئے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے جس میں عامر جمال نے 87 رنز کی اننگ کھیلی لیکن وہ بھی ٹیم کو جیت دلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔ان کے علاوہ پاول والٹر 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ بابراعظم صفر پر ہی رن آوٹ ہو گئے جبکہ ٹام کوہلر 12 رنز بنانے میں کامیب ہوئے ۔
اسلام آباد کی جانب سے شادب خان نے 3 ، حنین شاہ نے 2 ، رومان رئیس نے 2 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیٖلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر196 رنز بنائے جس میں کپتان شاداب خان 80 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ آغا سلمان نے 37 رنز کی اننگ کھیلی ۔ ان کے علاوہ جورڈن کوکس 26 اور اعظم خان 29 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ اوپنر ایلیکس ہیلز صفر پر آوٹ ہو ئے تاہم کولن منرو نے 15 رنز بنائے ۔
پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ لیوک ووڈ اور سلمان ارشاد نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، بابراعظم ، محمد حارث، ٹام کوہلر ، روومان پاول، پاول والٹر ، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان ، عارف یعقوب اور سلمان ارشاد شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کولن منرو، ایلیکس ہیلز ، سلمان علی آغا، رومان رئیس، نسیم شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، جورڈن کوکس ، اعظم خان، شادب خان اور حنین شاہ شامل ہیں۔