مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف 201 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں اور ان کی تقریب حلف برداری کل ہو گی جس میں پارٹی قیادت اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ صدر عارف علوی نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف سے عہدے کا حلف لیں گے ۔ شہبازشریف کی حلف برداری کی تقریب کیلئے تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں جس میں ن لیگ کی اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور ن لیگ کی قیادت شریک ہو گی ، اس کے علاوہ صوبائی وزراء اعلیٰ بھی اس تقریب میں شامل ہوں گے ۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوا جس دوران وزیراعظم کا انتخاب کیا گیا، شہبازشریف 201 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوئے جبکہ ان کے خلاف سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب کو 92 ووٹ ملے ۔