کراچی میں دوستی سے انکار پر ٹیچر نے مبینہ طور پر طالبہ پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق دوستی سے انکار پر ٹیچر نے مبینہ طور پر طالبہ پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب گردی کا واقعہ نیپا چورنگی کے قریب پیش آیا۔ واقعے میں طالبہ سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 21 سالہ سالہ لڑکی کورس مکمل ہونے پر نجی اکیڈمی میں سرٹیفکیٹ لینےآئی تھی۔ ٹیچر نے طالبہ پر تیزاب پھینکا جس سے لڑکی اور اس کے دو کزن زخمی ہوئے۔
تینوں زخمیوں کو طبی امداد کےلئے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا جبکہ علاقہ مکینوں نے ٹیچر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔