اچھرہ میں نوجوان لڑکی کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی شہربانو نقوی کی ہمت اور پیشہ وارانہ مہارت کے چرچے اس وقت سوشل میڈیا پر ہیں اورصارفین انہیں بے حد سراہ رہے ہیں جبکہ ان کے بارے میں معلومات کیلئے بھی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور اسی ضمن میں ان کی شادی کی تصویر بھی وائرل ہو گئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شہربانو کی اچھرہ میں مشتعل ہجوم کو قابو کرنے اور پھر وہاں سے لڑکی کو بحفاظت نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جبکہ ان کی اس کے علاوہ اپنی فرائض کی انجام دہی کے دوران بنائی گئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنا شرو ع ہو گئیں ہیں ۔
ان کی کارکردگی کا اعتراف آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی کیا اور ان سے ہونے والی ملاقات میں سر پر پیار دیتے ہوئے اسی طرح کام جاری رکھنے کی تلقین بھی کی ۔
شہربانو نقوی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دولہے کا چہرہ واضح نہیں ہے لیکن وہ گولڈن رنگ کے لہنگے میں انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں ۔شہربانو کی ایک بیٹی بھی ہے ۔
پنجاب پولیس نے اے ایس پی شہربانو نقوی کو اس بہادری اور شجاعت پر ’قائد اعظم پولیس میڈل’ سے نوازنے کا اعلان کر دیاہے ۔